ظلم کا ساتھ دینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں :اسلم گھمن

ظلم کا ساتھ دینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں :اسلم گھمن

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر)اسلم گھمن نے کہا ہے کہ عمران خان نہ صرف مخلص پاکستانی ہیں بلکہ امت مسلمہ کے ہیرو بھی ہیں ، روایتی سیاست دانوں کی طرح اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرتے ، موجودہ حکومت کا ہر حربہ عمران خان کے ایمان کو مضبوط سے مضبوط تر کر رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمبڑیال پی ٹی آئی کے رہنما طارق محمود بٹ کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کا ساتھ دینے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا ہو گا کہ ان کی سیاسی بساط لپیٹی جا رہی ہے عوام کھلی آنکھوں سے یہ سارا تماشہ دیکھ رہے ہیں ۔سابق وائس چیئرمین بلدیہ سمبڑیال شیخ عبدالرحیم، وسیم شیخ، ثنااﷲ آف امریکہ ،محمد ایوب صدر اور دوسرے کارکنوں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے اسلم گھمن نے کہا کہ ظلم کی یہ رات کب تک چلے گی انشا اللہ سویرا ضرور ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں