شہباز شریف پارک میں ڈانسنگ فاؤنٹین لگانے کی منظوری

شہباز شریف پارک میں ڈانسنگ  فاؤنٹین لگانے کی منظوری

گجرات (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔

50 ملین روپے کی لاگت سے ٹانڈہ میں مریم نواز لیڈیز اور چلڈرن پارک منظوری دے دی گئی۔اسی طرح شہباز شریف پارک میں سفاری پارک کے طرز پر ڈانسنگ فاؤنٹین کی سکیم بھی منظور کی گئی جس پر 28 ملین روپے لاگت آئے گی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ذوالفقار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر شبیر بٹ، ایکسین ہائی ویز / بلڈنگ، ڈی او آئی این ایس بھی شریک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں