دانش سکول حافظ آباد میں سانحہ اے پی ایس کے شہدا کیلئے قرآن خوانی
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )گورنمنٹ سنٹر آف ایکسی لینس/دانش سکول حافظ آباد میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
پرنسپل شائستہ عامر،اساتذہ اور طالبات نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور آج بھی پوری قوم کے دلوں اور ذ ہنوں میں تازہ ہے ہم اے پی ایس کے شہید بچوں اور اساتذہ کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ،انکا کہنا تھا کہ ہم سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کے اہلخانہ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اﷲ تعالیٰ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔