انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس مشتاق اعوان آج عوامی شکایات سنیں گے

انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس مشتاق  اعوان آج عوامی شکایات سنیں گے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان آج بدھ کو 10 بجے سیالکوٹ میں جناح ہال قلعہ میں ایم ڈی واسا کمیٹی روم میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں گے ،رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔

بیشتر شکایات گیپکو، پاکستان پوسٹ آفس، سوئی گیس، سٹیٹ لائف انشورنس اور دیگر وفاقی محکموں کے بارے میں ہیں۔ انچارج ریجنل آفس گوجرانوالہ اسی روز ریڈیو پاکستان ایف ایم 101، سیالکوٹ میں وفاقی محتسب کے ادارے کے بارے میں آگاہی پروگرام بھی کریں گے۔ اور لائیو کالرز کے سوالات کے جواب بھی دیں گے ،یہ ریڈیو پروگرام 2 سے 3 بجے انصاف آپ کی دہلیز پرکے عنوان سے نشر ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں