کامونکے :ڈکیتی کی وارداتوں میں 3 افراد کو لوٹ لیا گیا
کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی وارداتوں میں 3 افراد کو لوٹ لیا گیا۔ نواحی گاؤں لڑھکی کے عزیز حیدر سے سیم نالہ پر دو ڈاکو 11ہزار روپے ،450 ریال، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔
لقمان نامی شخص سے جی ٹی روڈ پر دو ڈاکو ہزاروں روپے ، 2موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔ کھیالی بائی پاس کی سلمیٰ کے بیٹے سے حبیب پورہ میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص موبائل فون چھین کر لے گیا۔