نئے سال کی آمد پرمبارکباد کے ایڈوانس پیغامات سوشل میڈیا کی زینت
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گڈبائے 2025، خوش آمدید 2026کے ایڈوانس میسجز سوشل میڈیاکے ذریعے بھجوانے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا،
نئے سال کی آمد پر نوجوانوں نے دوستوں اور رشتہ داروں کو نت نئے طریقے سے ایڈوانس نئے سال کی مبارکباد کے میسج بھجوانے شروع کر د ئیے ہیں جبکہ کچھ نے تو فیس بک پر مختلف کارڈز بنا کر ایڈوانس نئے سال کے میسجز بھجوائے ۔موبائل فون کمپنی کے ذرائع کے مطابق ایڈوانس نئے سال کی آمد کی خوشی کے میسجز بھجوانے کا سلسلہ 25دسمبرسے ہی شروع ہو گیا تھا جو 31دسمبر کی رات تک جاری رہے گا۔ شہریوں کاکہنا تھا کہ سوشل میڈیا دوستیاں بڑھانے کا اچھا ذریعہ ہے ، نئے سال سے قبل ایڈوانس میسجز بھجوانا اچھا لگتا ہے ۔