یورپ میں گجرات کی ایکسپورٹس بڑھانا چاہتا ہوں :محمد ناصر

یورپ میں گجرات کی ایکسپورٹس بڑھانا چاہتا ہوں :محمد ناصر

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صدر احمد حسن کی زیر صدارت ممبر برسلز پارلیمنٹ محمد ناصر کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

 اس موقع پر حاجی ناصر محمود ، اکرام افضل بٹ سینئر نائب صدر، مرزا عدنان نائب صدر، منیر پشاوری، علی شان جمشید، راجہ انیس، عمران وڑائچ، عادل اشرف، سلمان بٹ، ارشد جاوید، عبدالرحمن، محمد نعمان، ولید عارف، قیصر لطیف، راجہ عاصف علی، عمران عباس ،ثوبان ظہیر بٹ اور علی انصر گھمن ، اسد بھٹی، معصوم قمر اور دیگر معزز ممبران شریک تھے ۔محمد ناصر ممبر پارلیمنٹ برسلز نے کہا کہ کوشش ہے کہ ہر سطح پر پاکستان اور گجرات کی نمائندگی کروں ، ہم نے 40ملکوں کا سمٹ کرایا لیکن افسوس کہ پاکستان سے کوئی شمولیت نہ تھی بلکہ ہم نے اپنی قیادت گوروں کو سونپی ہوئی تھی، ہمیں انگریزوں سے متاثر نہیں ہونا چاہیے ،ہمیں اس چیز سے نکلنا ہوگا،کوشش ہے کہ گجرات کی ایکسپورٹس کو یورپ میں بڑھایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں