ہیلمٹ، لائسنس ، کاغذات کے چالان جاری ،نوٹس لینے کامطالبہ

ہیلمٹ، لائسنس ، کاغذات کے  چالان جاری ،نوٹس لینے کامطالبہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے ملازم کا ہیلمٹ، لائسنس اور کاغذات ہونے کے باوجود ٹریفک اہلکاروں نے 2000روپے کا چالان کردیا ۔

امیدوار برائے صدر ایمپلائرز یونین میونسپل کمیٹی ڈسکہ ی عدنان فیصل گورائیہ موٹرسائیکل پر پل نہر بی آربی کی طرف جارہے تھے کہ لاری اڈا کے قریب ناکہ لگائے کھڑے ٹریفک اہلکاروں رانا قمر وغیرہ نے روک کرچالان کردیا ۔وجہ پوچھی تو اہلکاروں نے بتایاہمیں صرف چالان کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ناکہ پررانا قمر وغیرہ روزانہ ایسے ہی موٹرسائیکل سوا روں کے ناجائز چالان کررہے ہیں جس پر شہری سراپااحتجاج بن چکے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او سیالکوٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں