ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کی ناقص صورتحال برقرار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت افسروں کی بار بار ہدایات اور وارننگز کے باوجود شہر میں صفائی و ستھرائی کی صورتحال بہتر نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں صفائی کی مجموعی حالت انتہائی ابتر پائی گئی دورے کے دوران گلیوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں کوڑا کرکٹ موجود تھا اور نالیاں بند پڑی تھیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے صفائی کی ذمہ دار کیڈز مارکیٹنگ کمپنی کے سپروائزر کو طلب کر کے سخت سرزنش کی اور صفائی کے انتظامات فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے واضح کیا کہ صفائی میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر آئندہ بھی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ذمہ داران کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔