جماعت اہلسنت کا پیغام گھر گھر پہنچایاجائیگا ، رفیق قادری
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)حافظ رفیق قادری جماعت اہلسنت ضلع گوجرانوالہ کے امیر منتخب ، تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
رفیق قادری کاکہناہے کہ پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری ،حافظ فاروق خان سعیدی ، آرگنائزر صاحبزادہ معاذ المصطفی قادری ودیگر قائدین کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائوں گا اور جماعت اہلسنت کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائوں گا۔ محب وطن عوام اور ہم ملک کے دفاع اورامن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے قومی اداروں اور افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرینگے تاکہ انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے ۔ جماعت کے پلیٹ فارم سے دینی اور ملی خدمات کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا ۔حافظ رفیق قادری کی تقرری پر ضلع بھر کے کارکنان اور مذہبی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔