حضرت علی ؓکا یوم ولادت محفلِ حیدرِ کرار آج ہوگی
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)جماعت رضائے مصطفے ٰ کے زیرِاہتمام جامع مسجد رضائے مصطفے ٰ عالم چوک میں آج بعد نماز مغرب حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں محفلِ حیدرِ کرار ہوگی۔
مولانا پیر داؤد رضوی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب بیان کریبگے ۔اس موقع پر وطنِ عزیز و عالم اسلام بلخصوص فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا ہوگی۔