3مغوی بچوں کا ڈراپ سین ،ماں نے آشناسے ملکر قتل کیا
سرائے عالمگیر،گجرات(نامہ نگار)تین مغوی بچوں کے قتل کاڈراپ سین ،سنگدل ماں نے آشنا کیساتھ ملکراپنے بچوں کو موت کی نیند سلادیا ۔
رضوان اقبال سکنہ برنڈ نے صدر پولیس سرائے عالمگیر کو بتایا کہ اسکی بیوی کی آزاد کشمیر کے علاقے کسچناتر کے رہائشی بابر سے دوستی ہو گئی سدرہ شبیر اپنے بچوں کے ہمراہ بازار سے سودا سلف لینے گئی مگر واپس نہ آئی ۔ شک گذرنے پر پولیس نے تفتیش شروع کی تو پتہ چلاکہ سدرہ شبیر اوربابر نے اپنے تین معصوم بچوں سات سالہ فجر فاطمہ چار سالہ حرم فاطمہ دو سالہ بچے کو اپنے آشنا با بر سے ملکر انہیں موت کی آغوش میں پہنچا دیا بعد ازاں انہیں دفنانے کے لیے گھڑا کھودکر انکو ریت میں دبا دیا صدر پولیس سرائے عالمگیر نے بھمبر آزاد کشمیر کی پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ سے بچوں کی لاشیں برآمد کر کے سرائے عالمگیر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچائیں جہاں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں،بچوں کی نمازِ جنازہ انکے آبائی گاؤں برنڈ سرائے عالمگیر کے جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں سابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سمیت سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ صدر پولیس نے سدرہ شبیر اور اسکے آشنا کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔جب تینوں بچوں کے جنازہ گھر سے اٹھائے گئے تو ہر آنکھ اشک بار تھی تینوں بچوں کو ایک دوسرے کے پہلو میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔