پھالیہ :مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر قصاب کو 20ہزار روپے جرمانہ

پھالیہ :مضر صحت گوشت فروخت کرنے  پر قصاب کو 20ہزار روپے جرمانہ

پھالیہ (نامہ نگار)اے سی پھالیہ نے مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر قصاب کو 20 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ۔

مانو چک سے ابرار حسین نامی شخص نے قصاب سے بڑا گوشت خریدا ، گھر پہنچ کر کھولا تو بدبو آ رہی تھی ،ابرار شاہ قصاب کی دکان پر واپس گیا،تکرار کے دوران قصاب واضح جواب نہ دے سکا۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہری کی شکایت پر اکرم قصاب کو 20 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں