سیالکوٹ:سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد ،ملزم گرفتار

سیالکوٹ:سینکڑوں پتنگیں اور  کیمیکل ڈور برآمد ،ملزم گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پولیس نے سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

 تھانہ کوٹلی سید امیر کے ایس ایچ او سب انسپکٹر کاشف علی معہ پولیس ٹیم نے عبدالرحمن کے قبضہ سے 500 پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد کر لی ، ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ والدین بچوں کو خونی کھیل سے دور رکھیں جبکہ اساتذہ اور سول سوسائٹی خطرناک کھیل اور کاروبار کی روک تھام میں کردار ادا کریں۔ شہری پتنگ بازی کی صورت میں 15 پر اطلاع دے کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں