راولپنڈی سے آنیوالی ٹرین گجرات کے قریب حادثے سے بچ گئی
لالہ موسیٰ(نامہ نگار )راولپنڈی سے آنیوالی ٹرین گجرات کے قریب حادثے سے بچ گئی۔
صبح 9 بجکر 25منٹ پر شہر کا سب سے مصروف سائیں راجہ ریلوے پھاٹک کھلا رہا اور ٹریفک رواں دواں تھی جبکہ پھاٹک پر مامور عملہ غائب تھا، ٹرین ڈرائیور نے حاضر دماغی سے ایمرجنسی بریک لگائی اور خوب ہارن بجائے تو ٹرین پھاٹک سے چند میٹر پہلے رک گئی لیکن اسکے باوجود ٹریفک نہیں رکی تاہم 5 منٹ بعد عملے نے پھاٹک بند کیا اور ٹرین کو گزارا۔