سیالکوٹ:بس کی رکشہ کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ، 2زخمی

سیالکوٹ:بس کی رکشہ کو ٹکر  ایک شخص جاں بحق ، 2زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )رکشہ اور بس کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور 2شدید زخمی ہوگئے ۔

 مالومہے کے قریب ڈسکہ سے پسرور کی طرف جاتی بس نے رکشہ کو پیچھے سے ہٹ کیا جس کے نتیجے میں مالو مہے کا رہائشی 50سالہ شاہد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ستوکی گا¶ں کا رہائشی 48سالہ آصف اور مالو مہے کا 52 سالہ خالد شدید زخمی ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں