کشمیر کالونی 2، قبرستان روڈ والی گلی کے مکین اذیت میں مبتلا

کشمیر کالونی 2، قبرستان روڈ والی گلی کے مکین اذیت میں مبتلا

پانی جمع ہونے کے با عث مکینوں‘ بچوں اور بزرگوں کا گھروں سے نکلنا محال

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)کشمیر کالونی نمبر 2، قبرستان روڈ والی گلی کے مکینوں کیلئے زندگی اجیرن ہو گئی۔ سیوریج کے ناقص نظام اور گلیوں کی خستہ حالی کے باعث علاقہ گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہو گئے جس کے نتیجے میں علاقہ مکینوں، بالخصوص بچوں اور بزرگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ۔انتظامیہ کی بے حسی، عوام کا احتجاج کشمیر کالونی کے رہائشیوں سردار ساجد، مدنی کھوکھر اور دیگر معززین علاقہ نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ قبرستان روڈ والی گلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور ہر وقت گندا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے تعفن اور بیماریاں پھیلنے کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو بارہا مطلع کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔نمازیوں اور طلبہ کو درپیش مشکلا ت اہلِ علاقہ نے بتایا کہ گلی میں گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے بزرگوں کا مسجد تک جانا ناممکن ہو چکا ہے ، جس سے نماز باجماعت کی ادائیگی میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ سکول جانے والے بچے روزانہ اس گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں جس سے ان کے کپڑے خراب ہوتے ہیں اور وہ اکثر پھسل کر زخمی بھی ہو جاتے ہیں۔ سب سے تکلیف دہ پہلو یہ ہے کہ یہی راستہ قبرستان کی طرف جاتا ہے ۔ گلی کی خستہ حالی اور پانی کی وجہ سے جنازہ لے کر جانے میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں جو کہ انسانیت کی تذلیل کے مترادف ہے ۔ اہلِ علاقہ نے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں