گوجرانوالہ ریفریجریشن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیکنیشن کیلئے 2روزہ ورکشاپ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ ریفریجریشن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیکنیشن کیلئے 2روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے رجسٹرڈ ایک ہزار سے زائد ٹیکنیشنز کو ٹریننگ فراہم کی گئی ۔
گوجرانوالہ ریفریجریشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں رفیق ، وائس چیئرمین ضیا الحق قریشی صدر علی مہر اور جنرل سیکرٹری اعجاز عارف نے فریج اے سی اور دیگر ہوم اپلائنسز کی مرمت کرنے والے ٹیکنیشنز کیلئے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 1000 کے قریب ٹیکیشن نے حصہ لیا۔ ، نئی ٹیکنالوجی سے تمام ٹیکنیشن کو آگاہی فراہم کی گئی۔ ٹریننگ ورکشاپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کیا۔ ورکشاپ کے آخر میں قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔