گجرات:انسداد بیگری مہم ، متعدد بچوں کو تحویل میں لے لیا گیا
گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انسداد بیگری مہم، متعدد بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا،
مشترکہ کارروائی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ، محکمہ لیبر، ریسکیو 1122، گجرات پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسر وں نے حصہ لیا۔ بچوں کو مزید قانونی و فلاحی کارروائی کیلئے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔