گرلز باسکٹ بال چیمپئن شپ پنجاب گروپ آف کالجز نے جیت لی
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام رمضان گرلز باسکٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پنجاب گروپ آف کالجز کی گرلز ٹیم نے دو پوائنٹس سے باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل پنجاب گروپ آف کالجز اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔