نوشہرہ ورکاں :کرنٹ لگنے سے 3سالہ بچہ جاں بحق
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )کرنٹ لگنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔
نواحی گاؤں تنگ کلاں میں صابر بھلر کا بیٹا قاسم علی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ مسندہ ورکاں کا 25سالہ عمر فاروق ٹائر پھٹنے سے موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا ۔جسے تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا گیا۔