ریاست انتقامی سیاست کی متحمل نہیں ہو سکتی:ناصر چیمہ

ریاست انتقامی سیاست کی متحمل نہیں ہو سکتی:ناصر چیمہ

راہوالی (نمائندہ دنیا )ایم پی اے ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں حلقہ کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

موجودہ حکومت جب سے بر سراقتدار آئی ہے ،عوام اقتدار پر مسلط ٹولے سے نفرت کا اظہار کررہی ہے کپتان کے خلاف متعصبانہ فیصلوں اور انتقامی کارروائیوں کو عوام نے مسترد کر دیا ، بانی کی فوری رہائی کے لیے ملک کے کون کونے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں ،بانی پی ٹی آئی کے خلاف دیئے گئے متنازعہ فیصلے انتقامی سوچ کے غماز ہیں پی ٹی آئی کی سیاست حقیقی آزادی ،ملکی خودمختاری کے تحفظ پر مبنی ہے جبکہ ریاست انتقامی سیاست کی ہر گز متحمل نہیں ہو سکتی ،حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے بانی پی ٹی آئی پاکستان کے واحد مقبول لیڈر ہیں مسند اقتدار پر براجمان کرپٹ حکمران اپنے مد مقابل کپتان کو کسی صورت دیوار کے ساتھ نہیں لگا سکتے ،حکومتی انتقامی کارروائیوں پر عوام کا غم و غصہ کسی سیلاب کی مانند امڈ رہا ہے جو جعلی حکومت کو بہا کر لے گائیگا قومی چوروں کے ہاتھوں میں کلین چٹ تھمانا اور محب وطن عوام دوست لیڈر بانی پی ٹی آئی کو ایک منظم سازش کے تحت پابند سلاسل کرنا عوام کے لیے قابل قبول نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں