لدھیوالہ سے 2منشیات فرو ش گرفتار
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )لدھیوالہ پولیس نے ہردوپور سٹاپ اور قاضی کوٹ سے دو منشیات فروش گرفتار کر کے 3کلو چرس برآمد کر لی۔
لدھیوالہ پولیس نے ہردوپور سٹاپ پر ناکہ پر مشکوک شخص محمد اخترساکن لدھیوالہ کو روک کر تلاشی کے دوران 1460گرام چرس برآمد کر لی جبکہ قاضی کوٹ کے قریب سڑک کنارے کھڑے منشیات فروش نعمت ساکن جنڈیالہ باغ والا کو گرفتار کر کے 1440 گرام چرس برآمد کرلی ۔