گجرات :جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹس کی بحالی اور صفائی آپریشن

گجرات :جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹس  کی بحالی اور صفائی آپریشن

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹس کی بحالی اور صفائی آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد گوندل کی ہدایت پر مین جی ٹی روڈ کھاریاں پر گرین بیلٹس کی بحالی کیلئے ٹیمیں تعینات کر دی گئیں۔

ستھرا پنجاب ٹیموں نے روڈ کلیئرنس، صفائی، بہتر وزیبلٹی اور ٹریفک سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں کیں۔ گرین بیلٹس کی صفائی اور درستگی کا کام جاری ہے تاکہ شاہراہ کی خوبصورتی اور شہریوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ جی ٹی روڈ پر صفائی اور بحالی کے اقدامات تسلسل کیساتھ جاری رکھے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں