گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی گوجرانوا لہ میں ورلڈ سکلز مقابلے کا انعقاد
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی گوجرانوالہ میں ورلڈ سکلز مقابلے کا انعقاد، سابق ایم پی اے توفیق احمد بٹ نے دورہ کیا جہاں TEVTAکے سینٹرل زون کے مختلف کالجز سے 21شرکا نے الیکٹریکل انسٹالیشن میں حصہ لیا۔
توفیق احمد بٹ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے تعمیراتی کورسز کے تحت قائم کردہ نئی لیبز کا بھی دورہ کیا۔ ریجنل ڈائریکٹر سنٹرل زون عظمیٰ نادیہ نے بریفنگ دی۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ عمران سلیم، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لاہور سیدہ بی بی اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر اوکاڑہ شاہد جاوید بھی موجود تھے۔