انتظامی امور میں مداخلت،گیپکو کے 2ایس ڈی اوزکا تبادلہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)انتظامی امور میں مداخلت پر گیپکو کے 2 ایس ڈی اوزکا باہمی تبادلہ کردیاگیا،
اروپ سب ڈویژن کے ایس ڈی او رشید خان کے خلاف ملازمین نے ہڑتال کر رکھی تھی جبکہ فاروق گنج ایس ڈی او نے احتجاجاً چارج چھوڑ رکھا تھا،دونوں کو تبدیل کردیا،ایس ڈی او اروپ سب ڈویژن گیپکو کی ناقص پالیسیوں کے خلاف ملازمین نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ ہرتال کر دی ۔ ایس ڈی او اروپ کے خلاف احتجاج اور شدید نعرے بازی کی گئی۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او نے نماز پڑھنے اور نماز جنازہ میں جانے پر بھی پابندی لگا دی ہے ،اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اس طرح کی پابندیاں لگانا سمجھ سے بالاتر ہے جس پر گیپکو حکام نے ایس ڈی او او رشید خان کو ہٹادیا اور فاروق گنج سب ڈویژن تعینات کردیا دوسری جانب فاروق گنج سب ڈویژن کے ایس ڈی او احمد پرویز نے بھی سینئر آفیسر کی مداخلت پرچارج چھوڑ دیا جس پر گیپکو نے دونوں افسر وں کے باہمی تبادلے کرد ئیے ، دونوں نے نئی سب ڈویژنوں کے چارج سنبھال لئے ۔