ملک ر ئوف اعوان لہڑی کی جا نب سے مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم
گلیانہ (نامہ نگار )ملک محمد روف اعوان لہڑی (برطانیہ)کی جانب سے یونین کونسل ملکہ، یونین کونسل ٹھوٹھہ رائے بہادر اور یونین کونسل ڈوگہ کے تقریباً 400مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا گیا۔
تقسیم کیے گئے راشن میں آٹا، چینی، چاول، گھی، کھجور، چنے اور دیگر ضروری اشیا خورونوش شامل تھیں تاکہ مستحق خاندان ماہِ مقدس رمضان المبارک آسانی کے ساتھ گزارا کر سکیں۔