جلالپور جٹاں:زخمی حالت میں ملنے والی نومولود بچی ہسپتال منتقل
جلالپور جٹاں (نامہ نگا ر)ٹانڈہ روڈ پر واقع گرڈ سٹیشن کے قریب سڑک کنارے نومولود بچی زخمی حالت میں ستھرا پنجاب کے ملازمین کو ملی۔
مقامی افراد کے مطابق ستھرا پنجاب کی ٹیم کی نظر بچی پر پڑی تو انہوں نے فوری طور پر تحویل میں لے کر طبی امداد کیلئے قریبی گاؤں لکھنوال کے ہسپتال میں منتقل کر دیا،ابتدائی طبی امداد کے بعد بچی کو مزید علاج کیلئے عزیز بھٹی شہد ہسپتال گجرات منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر متعلقہ اداروں نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔