ڈپٹی کمشنر حافظ آ باد کا رمضان سہولت بازار،مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے رمضان سہولت بازار،مریم نواز ہیلتھ کلینک اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے رمضان سہولت بازار کے دورہ کے موقع پر آٹا،چینی،سبزیوں،پھلوں،کریانہ سمیت دیگر اشیا کے سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے وہاں چیزوں کی وافر دستیابی،قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بازار میں آئے خریداروں سے سستی اشیاء کی فراہمی اور دیگر انتظامات بارے فیڈ بیک بھی لیا ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک(بی ایچ یو)نڈالہ خام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات، ادویات،بچوں کی ویکسین،سٹاف کی حاضری، صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔