نوشہرہ ورکاں :ناکافی شواہد پر قتل کے 2ملزم بری

نوشہرہ ورکاں :ناکافی شواہد پر قتل کے 2ملزم بری

استغاثہ ملزموں منیب اور صفیہ بی بی کو قاتل ثابت کرنے میں ناکام رہا

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں عمران شہباز کی عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ناکافی شواہد کی بنیاد پر دو ملزموں کو بری کرنے کا حکم دیدیا ۔ تھانہ تتلے عالی میں درج مقدمہ نمبر 830/23بجرم 109/34/302ت پ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عمران شہباز کی عدالت میں جاری تھی۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم منیب سکنہ بھرائیاں اور ملزمہ صفیہ بی بی زوجہ محمد اصغر سکنہ رتہ گورائیہ تحصیل نوشہرہ ورکاں کو بری کر دیا،فیصلہ کے مطابق استغاثہ ملزموں کے خلاف جرم ثابت کرنے کے لیے ٹھوس اور قابلِ اعتماد شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ،مذکورہ مقدمہ کی پیروی راؤ عرفان خان ایڈووکیٹ نے کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں