مشکلات سے نجات کیلئے قرآنی تعلیمات کو اپنانا ہوگا :عبد القیوم حقانی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قرآن مجید حضور نبی کریم ؐکا سب سے بڑا معجزہ ہے ،ہمارے تمام مسائل کا حل قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے ،ذلت کی زندگی سے باہر آنا ہے۔
تو مسلمان کو اپنا اوڑھنا بچھو نا قرآن پاک کی تعلیمات کا اپنانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مولانا عبد القیوم حقانی نے مدرس جامع مدنیہ تعلیم القرآن مدنی مسجد الہ آباد میں سالانہ دستار فضیلت وتقریب تکمیل قرآن کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قاری حماد انور نفیسی،کرنل (ر) وقار انور شیخ،شیخ بلال احمد،ڈاکٹر جمال ناصر،میاں عبد الحمید ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کی چھاؤنیاں ہیں، مسلمان آج بھی قرآن مجیدکی تعلیمات سے خود کووابستہ کرکے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔