نوشہرہ :قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

نوشہرہ :قائد اعظم ڈویژنل پبلک  سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرِ صدارت ہوا۔

جس میں اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال، پرنسپل مریم مصطفی اور بورڈ آف گورنرز کے ارکان اقبال صدیق سدھو، فاروق احمد کھارا اور سید شعیب شاہ نے شرکت کی،سکول کی عمارت کی توسیع، تزئین و آرائش اور تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا ،شرکا نے طلبہ کو درپیش مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور طلبہ کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں