ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے والد کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کے والد کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کی تقریب ڈی سی آفس سیالکوٹ کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے قرآن خوانی کی گئی جبکہ بعد ازاں اجتماعی دعا بھی کرائی گئی۔تقریب میں ضلعی افسران، عوامی نمائندگان، ڈی سی آفس کمپلیکس کے ملازمین اور ضلعی امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے دکھ کی گھڑی میں تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔