انجمن بحالی معذوراں کے وفد کی رائو سعد اجمل سے ملاقات

انجمن بحالی معذوراں کے وفد  کی رائو سعد اجمل سے ملاقات

دیپالپور (تحصیل رپورٹر)انجمن بحالی معذوراں ضلع اوکاڑہ کے نمائندہ وفد نے صدر ملک مظہر نواز نوناری اور سینئر نائب صدر قاسم علی کی قیادت میں سابق وائس چیئرمین ضلع اوکاڑہ رائو سعد اجمل خان سے برج الیاس خان پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران خصوصی افراد کو درپیش مسائل اور ان کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر رائو سعد اجمل نے کہا کہ خصوصی افراد کی دیکھ بھال اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا صرف حکومت ہی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں