اے ڈی سی جی چیچہ وطنی کا نگہبان رمضان بازار کا دورہ
ساہیوال، غازی آباد(نمائندہ دنیا، نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل نے اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا کے ہمراہ نگہبان رمضان بازار چیچہ وطنی کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے مختلف سٹالز پر جا کر اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے بازار میں لگائے گئے سٹالز پر آٹا، چینی، سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو چیک کیا، انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔