یہود و نصاریٰ کبھی مسلمانوں کے حقیقی دوست نہیں ہوسکتے :اعجاز چیمہ

یہود و نصاریٰ کبھی مسلمانوں کے  حقیقی دوست نہیں ہوسکتے :اعجاز چیمہ

ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار )سابق تحصیل ناظم ڈسکہ چودھری اعجاز احمد چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں امت مسلمہ کو باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ کبھی مسلمانوں کے حقیقی دوست نہیں ہوسکتے تاریخ گواہ ہے کہ مسلم ممالک کو کمزور کرنے کیلئے مختلف سازشیں کی جاتی رہی ہیں انہوں نے ایران میں ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی مبینہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کی خودمختاری پر حملے ناقابل برداشت ہیں ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا فوری نوٹس لینا چا ہیے تاکہ مزید تباہی اور خونریزی سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں