مبینہ پولیس مقابلوں میں 5ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
باغبانپورہ ، قلعہ دیدار سنگھ ، دھلے ، پیپلز کالونی ، راہوالی میں مقابلے
گوجرانوالہ، راہوالی (کرائم رپورٹر، نمائندہ دنیا ) مختلف علاقوں میں 5 مبینہ مقابلوں کے دوران 5 ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ،بتایا گیا ہے کہ تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں ریکارڈ یافتہ ملزم تہذیب عرف مٹھو ناکہ سے فرار ہوتے سیوریج کے پائپوں سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار ہوا ملزم سے 1460 گرام چرس برآمد جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا،تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ میں ریکارڈ یافتہ مبشر ناکہ سے فرار ہوتے نہر کے پل سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار،ملزم کے قبضہ سے 1560 گرام چرس برآمد جبکہ ساتھی فرار ہوگیا،تھانہ دھلے کے علاقہ میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اعجاز عرف ججی ناکہ سے فرار ہوتے پول سے جا ٹکرایا،زخمی حالت میں گرفتار، ملزم سے 1480 گرام ہیروئن اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی،تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں شہزاد ناکہ سے فرار ہوتے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار،ملزم سے 1580 گرام چرس برآمد جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور راہزنی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم مجاہد دوران ریڈ چھت سے چھلانگ لگا کر زخمی حالت میں گرفتار،ملزم کے قبضہ سے پسٹل برآمد ہوا۔