ڈسکہ :اشیا خورونوش کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جاسکا
بڑی د کانوں اور ہول سیل ڈیلرز کی انسپکشن نہ ہوسکی ،د کاندار سراپا احتجاج
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں رمضان المبارک میں اشیا خور و نوش کی قیمتوں کو سرکاری نرخ نامے پر نہ لایاجاسکا انتظامیہ کے افسر ’پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چھوٹی دوکانوں کو جرمانے عائد کرنے لگے جبکہ بڑی دوکانوں اور ہول سیل ڈیلرز کی انسپکشن نہ ہوسکی جس پر د کاندار سراپا احتجاج بن گئے پھل ’سبزیاں ’لیموں ’کھجور’ گوشت اور دیگر اشیا کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے ۔ دکانداروں نے الزام عائد کیاہے کہ مجسٹریٹ چھوٹے د کانداروں کوجرمانے کرتے ہیں جبکہ بڑی د کانوں کی طرف توجہ نہیں دیتے ، فروٹ اور کھجور کے ٹھیلے سستے داموں اشیا فروخت کرتے ہیں گوشت کی دوکانوں پرچھوٹا گوشت 2600روپے اور بڑا گوشت1500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے مگر انتظامیہ اس طرف توجہ کرنا گوارہ ہی نہیں کررہی ،چھوٹے د کانداروں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔