شہید کانسٹیبل محمد اکرام کی نماز جنازہ اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز میں ادا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)شہید کانسٹیبل محمد اکرام کی نماز جنازہ اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔
آر پی او، سی پی او، ڈپٹی کمشنر ، ممبر صوبائی اسمبلی سمیت دیگر سینئر پولیس افسر وں نے شرکت کی ۔ آر پی او ، سی پی او نے شہید کانسٹیبل کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے سی ایم پنجاب اور آر پی او نے آئی جی پنجاب کی جانب سے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی۔