ریجن بھر میں غیر قانونی مقیم 184غیر ملکی گرفتار

ریجن بھر میں غیر قانونی مقیم 184غیر ملکی گرفتار

گجرات 71، منڈی بہاؤالدین 41، گوجرانوالہ و وزیرآباد سے 38افراد زیر حراست

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجن بھر میں غیر قانونی مقیم 184 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 51 افراد کے خلاف مقدمات در ج کر لئے گئے ۔ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ کی ہدایت پر ریجن بھر میں آٹھ روز کے دوران مختلف اضلاع سے مجموعی طور پر 184 غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ ضلع وار کارروائیوں کے مطابق گجرات سے 71، منڈی بہاؤالدین سے 41، گوجرانوالہ و وزیرآباد سے 38، سیالکوٹ سے 28 جبکہ حافظ آباد سے 6 افراد کو حراست میں لیا گیا۔اس دوران غیر قانونی قیام کے خلاف ریجن بھر میں مجموعی طور پر 51 مقدمات درج کیے گئے ۔ مزید برآں ایسے شہریوں کے خلاف بھی 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں جنہوں نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو اپنی جائیدادیں، مکان یا دکانیں کرایہ پر دے رکھی تھیں۔آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے اس موقع پر کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کاروائی بلا امتیاز جاری رکھی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں