گجرات:مقدمہ قتل میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

 گجرات:مقدمہ قتل میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

زین العابدین اور ساتھیوں نے فائرنگ کرکے محمد امین کو قتل کر دیا تھا

گجرات (نامہ نگار )تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی مجرم اشتہاری کو آلہ قتل رائفل سمیت گرفتار کرلیا، 10 اکتوبر 2025کو نواحی گاؤں ساروکی میں نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا تھا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی،کرائم سین یونٹ اور دیگر ٹیموں کے ذریعے شواہد اکٹھے کئے ۔مقتول کی شناخت محمد امین ساکن ساروکی کے نام سے ہوئی۔پولیس نے مقتول کے بھائی عابد حسین کی مدعیت میں 3نامزد جبکہ 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم زین العابدین ولد کرامت علی نے دیگر ملزموں کے ہمراہ فائرنگ کرکے محمد امین کو انتہائی بیدردی سے قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے روپوش اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے مجاز عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ۔ڈی ایس پی صدر سرکل رائے سرفراز یوسف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ احسان لطیف نے دیگرپولیس ٹیموں کے ہمراہ انتہائی محنت،جانفشانی سے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئے قتل کی واردات کرکے روپوش ہونیوالا مرکزی مجرم زین العابدین ساکن ساروکی کو گرفتارکرلیا، دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں