ڈپٹی کمشنر کاچلڈرن ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) ، مختلف وارڈز اور دیگر اہم شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری بھی چیک کی اور ہسپتال میں نظم و ضبط اور خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔