درزیوں نے بکنگ بندی کر دی ‘ سلائی میں ہوشربا اضافہ
ایک سوٹ کی سلائی کم از کم دوہزار جبکہ کچھ درزی 3ہزار روپے تک لینے لگے
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ جاری ہے ،گوجرانوالہ میں درزیوں نے کپڑوں کی سلائی کی بکنگ بند کر دی ، درزی تین گنا اضافہ سلائی کیساتھ بکنگ کرنے لگے ۔درزی کپڑے کی سلائی3ہزار روپے تک ڈیمانڈ کر رہے ہیں جس کیو جہ سے شہری پریشان ہو گئے ۔ گوجرانوالہ میں درزیوں نے کپڑوں کی سلائی کی بکنگ بند کر دی ہے ،اگر کسی جگہ سلائی کیلئے کپڑے لیے جاتے ہیں تو کپڑوں کی سلائی میں 3 گناہ تک اضافہ کر دیا۔ درزی ایک سوٹ کی سلائی کم سے کم دوہزار جبکہ کچھ درزی 3ہزار روپے تک وصول کر رہے ہیں۔ درزیوں کی جانب سے کپڑوں کی سلائی کپڑے کی قیمت سے بھی زیادہ ہے ۔عید الفطر کیلئے شہریوں نے کپڑے سلوانے کیلئے درزیوں سے رابطے کر نا شروع کر د ئیے ہیں لیکن درزی سلائی کم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ درزیوں نے سلائی میں بے تحاشہ اضافہ کر کے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ۔،درزی سے سلائی کم کرنے نے کا کہیں تو وہ کپڑے سلائی نہیں کر کے دیتا۔دوسری طرف درزیوں کا کہنا ہے کہ کپڑوں کی سلائی میں استعمال ہونے والا میٹریل نہیں مل رہا ،اگر ملتا ہے تو مہنگا ہے اس لیے سلائی میں اضافہ کیا ہے جبکہ بکنگ اس لیے بند کی ہے کہ ان کے پاس کام زیادہ ہے وقت پر کپڑوں کی سلائی ممکن نہیں ،لوڈ شیڈنگ بھی ہو رہی ہے ۔