سکھایا ہوا کبوتر موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کا ہم سفر بن گیا

سکھایا ہوا کبوتر موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کا ہم سفر بن گیا

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )سکھایا ہوا کبوتر موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کا ہم سفر بن گیا۔ علی پورچٹھہ میں منفرد اور دلچسپ منظر شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

جہاں ایک سکھایا ہوا کبوتر موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کے ساتھ طویل سفر میں ہم قدم دکھائی دیتا ہے اور مسلسل پرواز سے سب کو حیران کر رہا ہے ۔مقامی نوجوان ابوذر کے مطابق کبوتر نہ صرف شہر کے اندر بلکہ گوجرانوالہ، گجرات اور وزیرآباد جیسے دیگر شہروں کے سفر میں بھی ساتھ ساتھ اڑتا رہتا ہے اور کبھی پیچھے نہیں رہتا۔نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں، کبوتر ساتھ نہیں چھوڑتا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں