راہوالی:مفتی منیب الرحمن کی علامہ حنیف چشتی ؒ کے مزار پر حاضری

راہوالی:مفتی منیب الرحمن کی علامہ  حنیف چشتی ؒ کے مزار پر حاضری

راہوالی(نامہ نگار)مرکزی صدر تنظیم المدارس اہلسنت مفتی اعظم منیب الرحمن ہزاروی جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن راہوالی پہنچے جہاں بانی و مہتمم مدرسہ علامہ محمد حنیف چشتی ؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی ،

 حافظ اشرف رضا قادری خطیب جامعہ مسجد جتی شاہ جمال کی وفات پر ان کے صاحبزادے حافظ لقمان اشرف چشتی سے اظہار تعزیت اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ اس موقع پر جامعہ چشتیہ کے مہتمم اعلیٰ پروفیسر حافظ شبیر حسین چشتی، ناظم اعلیٰ علامہ عطا المصطفی جمیل، قاری محمد امین چشتی، قاری زین العابدین ، حافظ ضیا المرتضیٰ چشتی و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں