ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ،معیار پر سمجھوتہ نہیں :کمشنر
ہر منصوبے کی نگرانی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مختلف محکموں کو ہدایت دی کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد،ڈائڑیکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالر ئو ف بھی موجود جبکہ ڈویژن کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ویڈیو لنک سے منسلک تھے جنہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ کمشنر نے ہر منصوبے کی نگرانی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں تعلیمی، صحت اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور افسر وں سے کہا گیا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے افسر وں کو ہدایت کی کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کا عمل شفاف اور مؤثر بنایا جائے ۔ اجلاس میں گندم کی بروقت خریداری اور تقسیم، ضلع میں کتوں کی تلفی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات، بیوٹیفکیشن سکیمز کے تحت شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے منصوبے ، ستھرا پنجاب کے پروگراموں اور ای-بز کے نفاذ کے معاملات زیر غور آئے ۔