حافظ آباد:کل پاکستان ’’پکارو یا رسولؐ اﷲ کانفرنس‘‘28مارچ کو ہوگی
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا ) مرکزی بزمِ ذکرِ یا رسولؐ اﷲ کے زیر اہتمام 28 مارچ بعد از نمازِ عشا پنڈی باورے میں 21ویں سالانہ کل پاکستان ‘‘پکارو یا رسولؐ اﷲ کانفرنس’’ منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں پیر سید آصف حسین شاہ بخاری،
پیر سید وسیم الحسن نقوی، مفتی نعمت اﷲ نقشبندی، سید تنویر الحسن شاہ گیلانی، محمد عثمان حیدر شاہ نقوی، سید عاطف حسین شاہ بخاری، سید شاہ جہان شاہ بخاری سمیت دیگر علما کرام شرکت کریں گے ۔