ڈسکہ :موسم گرما کی آمد کیساتھ ہی گھنٹوں بجلی کا بند رہنا معمول

 ڈسکہ :موسم گرما کی آمد کیساتھ  ہی گھنٹوں بجلی کا بند رہنا معمول

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں موسم گرما کی آمد کیساتھ ہی گھنٹوں بجلی کا بند رہنا معمول بن گیا

شیڈول کے بغیر بجلی لوڈ شیڈنگ سے کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے علاقہ بھرمیں دن اور رات کے دوران گیپکو کی جانب سے کئی کئی گھنٹے بجلی بند کی جانے لگی جس پر صارفین گیپکو افسر کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی کو سنے لگے شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی گرمی کا آغاز ہوا ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سلسلہ کو بند نہ کیا گیا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں