گجرات:کریکٹر سرٹیفکیٹ کیلئے رشوت لینے پر کا نسٹیبل معطل

گجرات:کریکٹر سرٹیفکیٹ کیلئے رشوت لینے پر کا نسٹیبل معطل

شہری کی شکایات پر ڈی پی او کے حکم پر انکوائری ، سمیع اللہ پر الزامات ثابت ہوگئے

گجرات(نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )شہری سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی مد میں رقم وصول کرنے کا معاملہ۔ مظہر حیات بھٹہ نے بذریعہ فون ڈی پی او گجرات کو شکایت درج کر ائی۔ شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے پیسے لئے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او گجرات نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ انکوائری کے دوران شہری تصور ولد سرور (سکنہ منڈیر) سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔ شہری نے بتایا کہ اس نے اپنے عزیز زین اقبال کے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے لیے خدمت مرکز گجرات میں درخواست دی تھی۔ شہری نے بتایا کہ ویری فکیشن کے دوران کا نسٹیبل سمیع اﷲ (تعمیل کنندہ تھانہ صدر لالہ موسیٰ) نے 2000 روپے وصول کیے ۔ انکوائری میں شہری کی جانب سے کا نسٹیبل سمیع اﷲ 3135/Cکے خلاف لگائے گئے الزامات ثابت ہوئے ،رقم پولیس خدمت مرکز کی جانب سے نہیں بلکہ متعلقہ اہلکار نے ذاتی طور پر وصول کی۔ مذکورہ کا نسٹیبل کو معطل کر کے چارج شیٹ دے کر انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ کرپشن اور بد عنوانی میں ملوث محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ،محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کو نشان عبرت بنا یاجائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں