تتلے عالی:ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار ،شہریوں کیلئے خطرہ
مرالی والہ،گھمن والا،کوٹ بلال و دیگر علاقوں میں بغیر حفاظتی انتظامات ری فلنگ
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار،کھلے عام ری فلنگ علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی۔تفصیلات کے مطابق متعلقہ اداروں کی ملی بھگت یا مبینہ غفلت سے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر واقع تتلے عالی ،مرالی والہ،گھمن والا،کوٹ بلال،قلعہ مصطفی آباد،مجو چک،کوٹ نثار شاہ،بیگ پور ،ارتالی ورکاں،نوشہرہ و رکاں روڈ پر تنگ کلاں،ماڑی بھنڈراں،کامونکے روڈ ودیگر علاقوں کی مین شاہراہوں پر گنجان آبادیوں میں غیر قانونی طور پرایل پی جی کی دکانیں قائم ہیں جہاں مسافر وین وگھریلو سلنڈروں کی سرعام ریفلنگ کا کاروبار کیا جا رہا ہے ۔ان مقاما ت پر انڈر گراؤنڈ وائرنگ،آگ پر قابو پانے کے اآلات،ریت کی بالٹیاں سمیت کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے جو کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔اہل علاقہ نے غیر قانونی ایل پی جی کی دکانوں اور ریفلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔